7 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کےسربراہ سیدعزت اللہ ضرغامی نے ذرائع ابلاغ اور مخاطبین میں زيادہ سے زيادہ یکجہتی پرتاکیدکی ہے۔

ابنا:سیدعزت اللہ ضرغامی نے آج نئی دہلی میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین اے بی یو کی جنرل اسمبلی کے اڑتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاضی کےمفاہیم سے استفادہ کرتےہوئے عام ذرائع ابلاغ اور مخاطبین کےدرمیان یکجہتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔سیدعزت اللہ ضرغامی نے اے بی یو کےاجلاس کامقصد ذرائع ابلاغ اور مخاطبین کےدرمیان زیادہ سےزیادہ نزدیکی اوریکجہتی پیدا کرنا اور مواصلاتی تجربات اور نظریات سےآشنائی پیدا کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ عامہ ایک دوسرے سے نزدیک ہونے میں مدد دینے کے علاوہ اپنے مخاطبین میں مزید یکجہتی پیدا کرسکتےہیں ۔نئی دہلی میں اے یوبی کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں، جس میں دنیاکے ساٹھ سےزیادہ ملکوں کے چار سو پچاس سے زيادہ نمائندوں نے شرکت کی ہے، ترقی اور ذرائع ابلاغ کےکردار، نیز ریڈیو اور ٹی وی کی سروسز پیش کرنے کےبارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔.............

/169